بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج شام ختم ہوگیا۔ پہلے مرحلے میں بہار کے 18 ضلعوں کے 121 اسمبلی حلقوں میں 6 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ کاغذات کی جانچ پڑتال کَل ہوگی، جبکہ پیر کے روز تک امیدواری واپس لی جاسکتی ہے۔
کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے آخری دن آج کئی سرکردہ امیدواروں، جن میں نتیش کمار حکومت کے 4 وزراء شامل ہیں، نے اپنے پرچۂ نامزدگی داخل کئے۔ سینئر BJP رہنما اور وزیر صحت منگل پانڈے نے سیوان سے، شہری ترقیات کے وزیر Jibesh مشرا نے دربھنگہ کے Jale سے، جنتادل یونائیٹڈ کے ڈاکٹر پریم کمار نے گیا شہر سے اور ریاستی وزیر Leshi سنگھ نے سیمانچل خطے کے Dhamdaha سے اپنے پرچۂ نامزدگی داخل کئے۔
اِس دوران مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ موہن یادو، اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس بھی موجود تھے۔ گوا کے وزیراعلیٰ پرمود ساوَنت نے بھی مختلف انتخابی پروگراموں میں حصہ لیا۔
اس کے علاوہ کئی عوامی گلوکاروں اور فنکاروں نے بھی آج اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ مشہور گلوکارہ میتھلی ٹھاکُر نے بھی دربھنگہ کے علی نگر اسمبلی حلقے سے BJP امیدوار کے طور پر اپنی درخواست پیش کی، جبکہ بھوجپوری فلم اداکارKhesarilal یادو نے چھپرا اسمبلی حلقے سے اپنے کاغذات داخل کئے۔
Site Admin | October 17, 2025 9:49 PM
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج ختم ہوگیا۔ چار موجودہ وزرا سمیت کئی اہم امیدواروں نے اپنے پرچے داخل کئے