ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 26, 2025 9:46 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی مہم، پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ آج BJP اور NDA کے لیڈروں نے، راشٹریہ جنتا دل، RJD کی قیادت میں انتخابی مہم کے دوران وقف ایکٹ پر اپوزیشن کی تنقید پر سخت ردّ عمل ظاہر کیا ہے

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کیلئے انتخابی مہم، پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ آج BJP اور NDA کے لیڈروں نے، راشٹریہ جنتا دل، RJD کی قیادت میں انتخابی مہم کے دوران وقف ایکٹ پر اپوزیشن کی تنقید پر سخت ردّ عمل ظاہر کیا ہے۔
مہا گٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے سیمانچل خطے میں انتخابی مہم کی جس میں کٹیہار، ارریہ اور کشن گنج شامل ہیں۔ وقف قانون کی مخالفت کرتے ہوئے جناب یادو نے کہا کہ اگر مہا گٹھ بندھن اقتدار میں آتا ہے تو اِس قانون کو کوڑے دان میں پھینک دیا جائے گا۔
اِس سے قبل انہوں نے اعلان کیا تھا کہ اگر ان کی سرکار بنتی ہے تو مُکھیا اور تین درجے والے پنچایت راج اداروں کے نمائندوں سمیت، مقامی اداروں کے سربراہوں کیلئے اعزازی تنخواہ کو دو گنا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے پنچایت راج کے نمائندگان کو پنشن فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔
اسی دوران BJP کے قومی ترجمان روی شنکر پرساد نے الزام لگایا کہ تیجسوی یادو، بہار کے عوام کو گمراہ کرنے کیلئے مایوس کن اعلانات کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ RJD لیڈر بڑے بڑے دعوے کر رہے ہیں۔ ایک طرف وہ ایک کروڑ 26 لاکھ جیویکا دیدیوں کو مستقل کرنے کا دعویٰ کر رہے ہیں تو دوسری جانب ہر کنبے کے ایک فرد کیلئے روزگار فراہم کرنے کی بات کر رہے ہیں۔ جناب پرساد نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کے لیڈر، نوکریاں دینے کی بجائے صرف نوکریاں ختم کرنے میں یقین رکھتے ہیں۔BJP لیڈر سید شاہنواز حسین نے بھی الزام لگایا کہ تیجسوی یادو، وقف قانون سے متعلق اپنے بیانات سے مسلم برادری کو جان بوجھ کر گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
سینئر کانگریس لیڈر اور پارٹی کے انتخابی مشاہد اشوک گہلوت نے کہا کہ نتیش کمار کے اقتدار کی دو دہائیوں کی طویل مدت کے بعد، اب بہار کے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں۔
وکاس شیل انسان پارٹی، VIP کے سربراہ مکیش سا ہنی نے کٹیہار میں کہا کہ اگر مہا گٹھ بندھن سرکار تشکیل دیتا ہے تو معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کو با اختیار بنایا جائے گا۔
اسی دوران جَن Suraaj پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے NDA اور مہا گٹھ بندھن، دونوں پر الزام لگایا کہ وہ بہار کے عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔