ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 13, 2025 9:43 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کَل ہوگی۔ انتخابی کمیشن نے گنتی کے مراکز پر سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کئے ہیں

بہار میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کا عمل کَل صبح آٹھ بجے سے شروع ہوجائے گا۔ بہار کے 38 ضلعوں میں 46 مراکز پر ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ بہار میں 243 حلقوں کیلئے اسمبلی انتخابات کے تحت دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ووٹ ڈالے گئے تھے۔ اِس چنائو میں 1951 کے بعد سے بہار میں سب سے زیادہ ووٹنگ کا فیصد 67 اعشاریہ ایک تین فیصد رہا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں، جن میں سبھی دو ہزار 616 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ بند ہے، اُنھیں سخت سکیورٹی میں اسٹرونگ روم میں رکھا گیا ہے۔ آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے بہار کے چیف انتخابی افسر ونود سنگھ گُنجیال نے کہا کہ پولنگ میں استعمال کی گئیں EVM اور VVPAT پرچیاں تین سطحی سکیورٹی کے تحت اسٹرونگ روم میں سیل کردی گئی ہیں۔انھوں نے کہا کہ گنتی کے سبھی مراکز پر سکیورٹی کے وسیع تر انتظامات کئے گئے ہیں۔
ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ چار ہزار 300 سے زیادہ گنتی کی ٹیبل بنائی گئی ہیں، جن میں سے ہر ایک پر گنتی سے متعلق ایک سُپروائزر، ایک اسسٹنٹ اور ایک مائیکرو آبزرور ہوگا۔ امیدواروں کی جانب سے مقرر کئے گئے گنتی سے متعلق 18 ہزار سے زیادہ ایجنٹ بھی گنتی کے عمل پر نظر رکھیں گے۔
ووٹوں کی گنتی کا عمل 243 گنتی سے متعلق مشاہدین اور امیدواروں یا ان کے ایجنٹوں کی موجودگی میں ہوگا۔ انتخابی کمیشن کی ہدایات کے مطابق پہلے ڈاک سے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگی، جبکہ EVM کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا آغاز، صبح ساڑھے آٹھ بجے ہوگا۔ ڈاک سے ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی کا عمل، EVM کی گنتی کے آخری دور سے پہلے مکمل ہونا ہے۔ پوسٹل بیلیٹ کی گنتی، امیدواروں یا اُن کے ایجنٹوں کی موجودگی میں ریٹرننگ افسر یا اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے کی جائے گی۔ EVM میں درج ووٹوں کی تعداد کی تصدیق، فارم 17-C میں اندراج سے کی گئی ہے۔ میلان میں کسی کمی کی صورت میں لازمی طور پر پولنگ اسٹیشن پر VVPAT پرچیوں کی گنتی کی جائے گی۔امیدواروں یا اُن کے ایجنٹوں کی موجودگی میں ان پرچیوں کو EVM کے نتائج سے ملایا جائے گا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔