November 13, 2025 3:12 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کَل صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ اِس دوران کئی امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا

بہار اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کَل ہوگی، جو 38 ضلعوں میں 46 مراکز پر کرائی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو تین سطحی حفاظتی نظام کے تحت Strong Rooms میں رکھا گیا ہے۔ احاطے کی داخلی سلامتی کیلئے مرکزی مسلح پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے، جبکہ احاطے کے باہر کی سلامتی کی ذمہ داری ریاستی پولیس کو سونپی گئی ہے۔ اِس کے علاوہ، CCTV کیمرے اور سلامتی کے دیگر انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔