ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 13, 2025 9:54 AM | Bihar Counting

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کل کی جائے گی۔

بہار کے اسمبلی انتخابات کے لیے ووٹوں کی گنتی کَل کی جائے گی۔ ووٹوں کی گنتی 38 اضلاع میں قائم گنتی کے 46 مراکز پر کی جائے گی۔ سبھی امیدواروں کے سیاسی مستقبل والی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (EVMs) کو پختہ سیکیورٹی والے اسٹرانگ رومز میں رکھا گیا ہے۔

ووٹوں کی گنتی کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگا۔

پولنگ کے عمل میں استعمال ہونے والی EVMs اور VVPATs کو تین سطح والے سیکیورٹی نظام سے آراستہ اسٹرانگ رومز میں محفوظ رکھا گیا ہے۔ احاطوں کے اندر سیکیورٹی مرکزی مسلح پولیس فورسز کے زیر انتظام ہے جبکہ باہری سیکیورٹی کے لیے ریاستی پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ، CCTV نگرانی اور سکیورٹی کے دیگر انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

ہر اسٹرانگ روم کیمپس میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے Form 17C اور EVM ڈیٹا کے میلان نہ کرنے کی صورت میں اور جہاں کہیں بھی غلطی کی وجہ سے Mock Poll ڈیٹا کو نہیں مٹایا گیاہے، اس صورت میں VVPAT کی لازمی گنتی کی ہدایت دی ہے۔