ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 14, 2025 10:23 AM | Bihar Counting

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی سخت سیکیورٹی بندوبست میں شروع ہوگئی ہے۔ امید ہے کہ رجحانات صبح دس بجے سے ملنا شروع ہوجائیں گے۔

بہار میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے۔ ریاست کے 38 ضلعوں میں ووٹوں کی گنتی کے 46 مراکز میں سبھی 243 اسمبلی حلقوں کیلئے یہ عمل صبح آٹھ بجے شروع ہوا۔

ریاست میں اسمبلی چناؤ دو مرحلوں میں کرایا گیا تھا اور 67 اعشاریہ ایک تین فیصد پولنگ ریکارڈ کی گئی، جو   1951 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔ مجموعی طورپر 2 ہزار 616 امیدواروں نے چناؤ لڑا، جبکہ خاتون امیدواروں کی تعداد 258 ہے۔

آکاشوانی نیوز سے بات کرتے ہوئے بہار کے اعلیٰ انتخابی افسر ونود سنگھ Gunjiyal نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے سبھی مراکز پر وسیع سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ہمارے نامہ نگار نے بتایا ہے کہ ووٹوں کی گنتی کیلئے چار ہزار 300 سے زیادہ ٹیبلس قائم کی گئی ہیں، جن میں سے ہر ایک ٹیبل پر ایک سپروائزر، ایک معاون اور مائیکرو مشاہد متعین رہیں گے۔ اِس کے علاوہ امیدواروں کے مقرر کردہ  18 ہزار سے زیادہ Counting Agents بھی ووٹوں کی گنتی کے عمل کے دوران وہاں موجود رہیں گے۔

ووٹوں کی گنتی کا کام 243 کاؤنٹنگ مشاہدین اور امیدوار یا اُن کے ایجنٹوں کی موجودگی میں کیا جا رہا ہے۔ انتخابی کمیشن کی ہدایات کے مطابق سب سے پہلے ڈاک سے بھیجے گئے ووٹوں کی گنتی کی جا رہی ہے۔ اِس کے بعد الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔ ڈاک سے بھیجے گئے ووٹ گننے کا کام ریٹرننگ افسر یا اسسٹنٹ ریٹرننگ افسر، امیدواروں یا اُن کے ایجنٹوں کی موجودگی میں کر رہے ہیں۔

EVM میں ریکارڈ کیے گئے ووٹوں کی تعداد کا میلان فارم 17C میں کیے گئے اندراج سے کیا جائے گا۔ میلان نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ پولنگ مراکز کی VVPAT پرچیوں کی لازمی گنتی کی جائے گی۔ EVM کاؤنٹنگ مکمل ہونے کے بعد، ہر حلقے میں کوئی بھی 5 پولنگ مراکز کے تعلق سے VVPAT کے ذریعے تصدیق کا عمل انجام دیا جائے گا۔