بہار اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں NDA اور عظیم اتحاد میں شامل پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم سے متعلق معاملات کو حل کرنے کیلئے تبادلۂ خیال اور غور و فکر جاری ہے۔ BJP کی کور کمیٹی کی میٹنگ، نئی دلّی میں آج پارٹی صدر جگت پرکاش نڈا کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ BJP کی کور کمیٹی کی میٹنگ کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور BJP کے دیگر سینئر لیڈر موجود تھے۔ ریاست میں NDA کی اتحادی پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم اور BJP کے ممکنہ امیدواروں کے ناموں پر تفصیل سے غور و خوض کیا گیا۔دوسری طرف عظیم اتحاد میں شامل پارٹیاں بھی سیٹوں کی تقسیم کے معاملات کو حل کرنے کی جانب کوششیں کر رہے ہیں۔ راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے آج امیدواروں کے ناموں کو قطعی شکل دینے کیلئے پارٹی کے سینئر لیڈروں سے میٹنگ کی۔ کانگریس پارٹی نے بھی آج پٹنہ اور نئی دلّی، دونوں مقامات پر سینئر لیڈروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے میٹنگ کی۔ کانگریس اور بائیں بازو کی پارٹیاں وکاش شیِل انسان پارٹی کی جانب سے زیادہ سیٹوں کا مطالبہ کیے جانے کی وجہ سے مبینہ طور پر ناخوش ہیں۔ البتہ CPI-ML نے امید ظاہر کی ہے کہ سیٹوں کی تقسیم کے سلسلے میں جلد ہی کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
Site Admin | October 11, 2025 9:45 PM
بہار اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں NDA اور عظیم اتحاد میں شامل پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی تقسیم سے متعلق معاملات کو حل کرنے کیلئے تبادلۂ خیال اور غور و فکر جاری ہے