ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے تشہیری مہم تیز ہوگئی ہے۔ NDA اور عظیم اتحاد کے رہنما انتخابات والے حلقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔

بہار میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم زور و شور سے جاری ہے۔ NDA، مہاگٹھ بندھن اور دوسری سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ اور اعلیٰ رہنما آج اُن حلقوں میں مختلف چناؤ جلسوں سے خطاب کررہے ہیں، جہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔

BJP کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اَرریا میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، RJD پر اُس کی حکومت کے دوران نِراج اور ترقی پر بالکل توجہ نہ دینے کا الزام لگایا۔ انہوں نے سوال کیا کہ پورے بہار میں کتنی شاہراہیں، پُل، اسپورٹس کمپلیکس اور سیاحوں کے مراکز تعمیر کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اِس کا جواب صفر ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ 1990 سے 2005 تک RJD کی حکمرانی کے دوران بہار نے نِراج کا سامنا کیا، جس نے بہار کو پوری طرح برباد کردیا۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں رائے دہندگان کی سرگرم شرکت کو سراہتے ہوئے، وزیرِ اعظم مودی نے لوگوں سے زور دے کر کہا کہ وہ اپنے اپنے گھروں سے باہر آئیں اور بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں۔

مرکزی وزیر امت شاہ آج مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن اور مدھوبنی ضلعوں میں چناؤ جلسوں سے خطاب کریں گے۔ وزیرِ دفاع راج ناتھ سنگھ آج مشرقی چمپارن اور سیتامڑھی ضلعوں میں چناؤ مہم میں حصہ لیں گے۔

مہاگٹھ بندھن کے وزیرِ اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو آج مدھوبنی، Supaul، کشن گنج، کٹیہار اور پورنیہ ضلعوں میں 18 انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ x