October 20, 2025 2:30 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج شام ختم ہوجائے گا۔ 122 سیٹوں کیلئے اب تک ایک ہزار 66 نامزدگیاں داخل کی گئی ہیں

بہار میں دوسرے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا عمل آج ختم ہو جائے گا۔ اِس مرحلے کے تحت کُل 243 میں سے 122 اسمبلی حلقوں کیلئے 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ یہ اسمبلی حلقے 20 ضلعوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے چناؤ کیلئے اب تک مختلف سیاسی پارٹیوں اور آزاد امیدواروں کی جانب سے کُل ایک ہزار 66 کاغذات نامزدگی داخل کیے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات کے لیے نام واپس لینے کا بھی آج آخری دن ہے۔ پہلے مرحلے کے تحت 18 ضلعوں کے 121 حلقوں میں 6 نومبر کو پولنگ ہوگی۔ بہار کے چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر سے موصولہ جانکاری کے مطابق پہلے مرحلے کیلئے کُل ایک ہزار 375 پرچے درست پائے گئے ہیں۔
اِن میں 147 خاتون اور ایک ہزار 248 مرد امیدوار شامل ہیں۔ اِس دوران راشٹریہ جنتا دَل RJD نے آج 143 امیدواروں کی فہرست جاری کی، جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا۔ پچھلے اسمبلی انتخابات میں RJD، 144 سیٹوں پر چناؤ لڑی تھی۔ اِس مرتبہ پارٹی نے اپنی تین سیٹیں سہرسا، جمالپور اور بِلدور، اپنے نئے اتحادی انڈین انکلوزیو پارٹی IIP کو دے دی ہیں۔ کانگریس نے بھی بہار اسمبلی انتخابات کیلئے 6 امیدوراوں پر مشتمل اپنی تیسری فہرست جاری کردی ہے۔ RJD کا ایک امیدوار دربھنگا کے Jale اسمبلی حلقے سے کانگریس کے چناؤ نشان پر چناؤ میدان میں ہے۔ اِس فہرست کے ساتھ ہی عظیم اتحاد کی پارٹیوں RJD، کانگریس وِکاس شیل انسان پارٹی اور CPI-(ML) سمیت بائیں بازو کی پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کا بٹوارہ لگ بھگ طے پاچکا ہے۔ آر جے ڈی 143 سیٹوں پر، کانگریس 60، CPI-(ML) بیس اور مُکیش ساہنی کی وی آئی پی 11 سیٹوں پر چناؤ لڑیں گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔