بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے میں 20 اضلاع کے 122 حلقوں میں کَل ووٹنگ ہوگی۔ ملک کے انتخابی کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے تمام انتظامات کئے ہیں۔ اس مرحلے میں بھارت-نیپال سرحد پر واقع حلقوں اور سیمانچل، مگدھ، شاہ آباد، کوسی اور متھلانچل علاقوں میں ووٹنگ ہوگی۔ کَل کے انتخابات میں تین کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ ووٹر ایک ہزار 302 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے جس میں 136 خواتین بھی شامل ہیں۔ ووٹنگ صبح سات بجے شروع ہوگی اور شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔ البتہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر 7 اسمبلی حلقوں اور مخصوص پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ پانچ بجے تک ہوگی۔
سات ریاستوں کے آٹھ اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے کَل ہی ووٹنگ ہوگی۔ اِن میں، جموں وکشمیر کے بڈگام اور نگروٹہ، راجستھان کے Anta، جھارکھنڈ کے گھاٹ سِلہ، تلنگانہ کے جوبلی ہلز، پنجاب کے ترن تارن، میزورم کے Dampa اور اڈیشہ کے Nuapada اسمبلی حلقے شامل ہیں۔ووٹوں کی گنتی بہار اسمبلی انتخابات کے ساتھ ساتھ 14 نومبر کو ہوگی۔