ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 9, 2025 9:50 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے چنائو مہم آج شام ختم ہوگئی۔ اس مرحلے میں 20 ضلعوں کے 122 حلقوں میں منگل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اِس مرحلے میں ایک ہزار 300 سے زیادہ امیدوار چنائو میدان میں ہیں

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے چنائو مہم آج شام ختم ہوگئی۔ اس مرحلے میں منگل کو 20 ضلعوں کے 122 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس مرحلے کی ووٹنگ میں تین کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان 136 خاتون امیدواروں سمیت ایک ہزار 302 امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ ووٹ ڈالنے کا عمل صبح سات بجے شروع ہوگا اور شام 6 بجے ختم ہوجائے گا، لیکن 7 حلقوں میں حفاظتی وجوہات کی بنا پر پولنگ شام پانج بجے ختم ہوجائے گی۔ ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ چنائو مہم کے آخری دن آج NDA اور مہاگٹھ بندھن، دونوں کے سرکردہ اور سینئر رہنمائوں نے اپنی اپنی پارٹی کے امیدواروں کیلئے حمایت حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی۔NDA کی طرف سے BJP کے سینئر رہنما امت شاہ، راجناتھ سنگھ اور شیوراج سنگھ چوہان نے کئی انتخابی جلسے کئے۔ JDU کے صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی مختلف حلقوں میں کئی جلسے کئے۔ کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کی حمایت میں عوامی جلسوں میں شرکت کی جبکہ RJD کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے بھی کئی عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ چنائو مہم کے دوران، NDA کے اتحادیوں نے RJD اور کانگریس کی حکمرانی کے دوران نظم ونسق کی صورتحال پر اُنھیں آڑے ہاتھوں لیا۔ دوسری جانب مہاگٹھ بندھن کے رہنمائوں نے بے روزگاری، مائیگریشن اور ترقی کے معاملات اٹھائے۔ بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نتیش کمار کی سربراہی والی سرکار کے 12 وزیروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔