ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 7, 2025 9:48 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی انتخابی مہم عروج پر ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے سرکردہ رہنما وووٹروں کو لبھانے کی کوشش کر رہے ہیں

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی انتخابی مہم عروج پر ہے۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن کے علاوَہ دوسری پارٹیوں کے رہنمائوں نے بھی آج کئی انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اورنگ آباد اور Bhabhua میں NDA امیدواروں کی حمایت میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔
اورنگ آباد میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ NDA، بہار کو ترقی یافتہ بنائے گا۔ انھوں نے کہا کہ بہار کو NDA کے دیانتداری پر مبنی منشور پر بھروسہ ہے۔ انھوں نے الزام لگایا کہ کانگریس اور RJD صرف گالی گلوچ اور الزام تراشی کی سیاست کر رہی ہے۔ Bhabhua میں ایک اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے الزام لگایا کہ RJD اور کانگریس نے بہار کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن اُن کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ BJP کے ایک اور سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اگر NDA اقتدار میں آئے گی تو بہار کو سیلاب سے آزاد کرنے کیلئے ایک وزارت قائم کی جائے گی۔
سینئر کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے امرپور میں ایک عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ انتخاب بہار کے مستقبل کے بارے میں ہے۔ جناب گاندھی نے ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ ایسی سرکار چُنیں جو اُن کیلئے کام کرے اور ضرورت کے وقت اُن کے ساتھ ہو۔
بھاگلپور میں ایک اور ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے الزام لگایا کہ کسانوں، مزدوروں، چھوٹے کاروباریوں اور ملازمین کو برباد کرنے کیلئے GST نافذ کیا گیا تھا۔
بانکا میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بہار میں مہاگٹھ بندھن سرکار ہر ایک شہری کی آواز بنے گی۔
مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے پورنیہ، ارریہ، بھاگلپور اور بانکا میں انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ NDA کے رہنما روزگار کے اہم معاملے سے لوگوں کو بھٹکانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے بھی روہتاس کے Nokha میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔