ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 10, 2025 2:49 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت 122 حلقوں میں کَل ووٹنگ کیلئے سبھی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے تحت کَل 20 اضلاع کے 122 اسمبلی حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے آزادانہ و منصفانہ اور پُرامن پولنگ کو یقینی بنانے کیلئے سبھی انتظامات کرلئے ہیں۔ اِس مرحلے کے تحت بھارت – نیپال سرحد سے متصل حلقوں اور سیمانچل، مَگَدھ، شاہ آباد، کوسی اور متھلانچل کے خطوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ زیادہ تر حلقوں میں NDA اور مہاگٹھ بندھن کے امیدواروں کے درمیان براہ راست مقابلہ ہے۔ ووٹنگ صبح سات بجے سے شروع ہوکر شام چھ بجے تک جاری رہے گی۔ تاہم سکیورٹی وجوہات کے سبب 7 اسمبلی حلقوں اور کچھ پولنگ مراکز پر پولنگ شام پانچ بجے ختم ہوجائے گی۔

ریاست کے DGP وِنئے کمار نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے پیشِ نظر نیپال اور اترپردیش، مغربی بنگال اور جھارکھنڈ سے متصل سرحدی حصوں کو Seal کردیا گیا ہے اور معمول کے مطابق گشت کی جارہی ہے۔ پولنگ کے مکمل ہونے تک مدھوبنی ضلعے کے جے نگر اور نیپال کے Janak پور کے درمیان بھارت – نیپال سرحد پر میتری ایکسپریس ٹرین سروس معطل رہے گی۔