ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 9, 2025 3:07 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی چناؤ مہم آج شام ختم ہورہی ہے

بہار میں اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی چناؤ مہم آج شام ختم ہورہی ہے۔ اِس مرحلے میں منگل کے روز 20 ضلعوں میں پھیلے ہوئے 122 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ اِس مرحلے میں تین کروڑ 70 لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان ایک ہزار 302 امیدواروں کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔ ان میں 136 خاتون امیدوار بھی شامل ہیں۔

آج چناؤ مہم کے آخری دن NDA، مہاگٹھ بندھن اور دیگر پارٹیوں کے سرکردہ لیڈر کئی کئی عوامی جلسے اور انتخابی ریلیاں کررہے ہیں۔

اِن میں BJP کے سرکردہ لیڈر اور مرکزی وزیر امت شاہ، راج ناتھ سنگھ، شیو راج سنگھ چوہان اور کئی دیگر رہنما انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔

اِدھر کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی مہاگٹھ بندھن امیدواروں کیلئے کشن گنج اور پورنیا میں عوامی جلسے کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔