ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 8, 2025 2:59 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے اور سینئر لیڈر ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے ریلیوں سے خطاب کررہے ہیں

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے چناؤ مہم اپنے شباب پر پہنچ گئی ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے لیڈر ووٹروں کو راغب کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ BJP کے سینئر لیڈر اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے سیتامڑھی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ NDA صرف ترقی پر توجہ نہیں دیتا ہے، بلکہ یہ ریاستی ثقافت کو بھی برقرار رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نتیش کمار کی سربراہی میں NDA حکومت نے، بہار کے لوگوں میں اعتماد پیدا کیا ہے اور اب سرمایہ کار اِس ریاست میں آرہے ہیں۔

Bettiah میں ایک دیگر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، وزیرِ اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اِس انتخابی مہم کے دوران بہار کے مقاصد کے بارے میں بہت زیادہ تبادلہئ خیال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ NDA کی ڈبل انجن والی سرکار نے مستقبل کیلئے اپنے ویژن اور اپنی حصولیابیوں کو اجاگر کیا ہے۔

BJP کے سینئر لیڈر اور وزیرِ داخلہ امت شاہ نے پورنیا میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار کے زیرِ قیادت بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بننے کیلئے تیار ہے۔

موتیہاری میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے، اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پچھلے 20 برسوں میں NDA اور نتیش کمار کے زیرِ قیادت بہار کی اچھی حکمرانی کی بنیاد کو مزید تقویت ملی ہے۔

جنتا دَل یونائیٹڈ کے صدر اور وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے اورنگ آباد کے رفیع گنج اور گیا کے امام گنج میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ رفیع گنج میں خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ 2005 میں اقتدار میں آنے کے بعد اُن کی حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں خاطرخواہ بہتری کی ہے۔

دوسری جانب کانگریس کی سینئر لیڈر پرینکا گاندھی نے کٹیہار ضلعے میں Kadwa میں انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔

مہاگٹھ بندھن کے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار تیجسوی یادو نے جموئی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے روزگاری کی پریشانی کو حل کرنے کیلئے پابندِ عہد ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اگر مہاگٹھ بندھن اقتدار میں آتا ہے تو عوام سے کئے گئے سبھی وعدے پورے کئے جائیں گے۔

جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے یہ کہتے ہوئے، NDA کی نکتہ چینی کی کہ بہار میں ملازمتوں اور فیکٹریوں کی کمی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔