ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 7, 2025 2:47 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ بہت سی سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے ووٹروں کو لبھانے کیلئے ریلیوں کا انعقاد کیا

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی مہم عروج پر پہنچ گئی ہے۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن کے سینئر رہنما اور ممتاز شخصیتیں اور دیگر پارٹیوں کے رہنما اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں چناؤ مہم میں مصروف ہیں۔ سیمانچل، شاہ آباد اور چمپارن خطوں میں مختلف پارٹیاں زبردست چناؤ مہم انجام دے رہی ہیں۔

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم میں مزید تیزی آگئی ہے۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ ساتھ دیگر پارٹیوں کے لیڈروں نے بھی انتخابی مہم میں اپنی پوری طاقت لگادی ہے۔ BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی، آج اورنگ آباد اور Kaimur ضلعوں میں دو عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

اِس دوران سینئر BJP لیڈر اور مرکزی وزیر داخلہ  امت شاہ نے جموئی میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ وہ پورنیا میں NDA امیدواروں کی حمایت میں ایک روڈ شو میں بھی شرکت کریں گے۔ مرکزی وزیر اور RPI لیڈر رام داس اَٹھاولے، جموئی اور گیا میں NDA امیدواروں کیلئے چناؤ مہم میں حصہ لیں گے۔

کانگریس پارٹی کی جانب سے، سینئر لیڈر راہل گاندھی، آج بھاگل پور اور بانکا میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے، جبکہ کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، گیا اور روہتاس میں ریلیوں میں شرکت کریں گے۔

مہاگٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو، پورنیا، ارریا، بھاگل پور اور بانکا میں 18 عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔ دوسری جانب جن سوراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نوادہ میں ایک روڈ شو میں حصہ لیں گے، جبکہ سماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، اورنگ آباد میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اِن کے علاوہ دوسری پارٹیوں کے لیڈروں نے بھی چناؤ مہم میں اپنی پوری طاقت لگادی ہے۔