ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی  چناؤ مہم زور و شور سے جاری ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی  چناؤ مہم زور و شور سے جاری ہے۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن، دونوں کے سرکردہ لیڈر کئی کئی انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔  NDAکی طرف سے وزیر اعظم اور BJP کے سرکردہ لیڈر نریندر مودی بھاگل پور اور ارریہ میں چناؤ ریلیوں سے خطاب کریں گے، جبکہ وزیر داخلہ اور BJP کے ایک اور سرکردہ رہنما امت شاہ مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن اور مدھوبنی ضلع میں چناؤ ریلیاں کریں گے۔

BJP کے ایک اور سرکردہ لیڈر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی سیتا مڑھی اور مشرقی چمپارن ضلع میں عوامی جلسوں سے خطاب کریں گے۔

مہاگٹھ بندھن کی طرف سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے مخلوط اتحاد کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو مدھوبنی، Supaul، کشن گنج، کٹیہار اور پورنیہ ضلع میں آج 18 انتخابی ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔×