بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے نام واپس لینے کا آج آخری دن ہے۔ اس مرحلے کے تحت 20 ضلعوں کے 122 اسمبلی حلقوں کے لیے 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ اس دوران کیمور ضلعے کے موہنیا حلقے کے لیے راشٹریہ جنتا دل RJD کی امیدوار شویتا سُمن کا پرچہ، درج فہرست ذات سے متعلق اُن کا سر ٹیفکیٹ غیر مجاز پانے کے بعد ردّ کر دیا گیا ہے۔ مغربی چمپارن ضلعے کے بالمیکی نگر اسمبلی حلقے میں بھی جَن سوراج پارٹی کے امیدوار دِرِگ نارائن پرساد کا پرچہ بھی ردّ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنا پرچہ بھرنے سے پہلے سرکاری ٹیچر کے عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔ اِن دونوں حلقوں کے لیے پولنگ دوسرے مرحلے میں ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں سیتامڑھی، شیوہر، مدھوبنی، مشرقی چمپارن اور مغربی چمپارن ضلعوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اس مرحلے میں روہتاس، کیمور، اورنگ آباد، نوادہ، جہان آباد، اَرول، ارریہ، کشن گنج، پورنیہ، کٹیہار، بھاگپور، بانکا، جموئی اور سپول ضلعوں میں بھی پولنگ ہوگی۔×