بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اِس مرحلے میں ریاست کے 20 ضلعوں میں 122 حلقوں میں 11 نومبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ دوسرے مرحلے کیلئے کَل پرچے بھرنے کا آخری دن ہے۔ امیدوار 23 اکتوبر تک نام واپس لے سکتے ہیں۔
اِدھر پہلے مرحلے کیلئے کَل نام واپس لینے کا آخری دن ہے۔ اِس مرحلے میں 121 اسمبلی حلقوں میں پولنگ ہوگی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی اور جنتا دَل یونائیٹیڈ نے انتخابی مہم کیلئے اپنے سرکردہ لیڈروں کو متعین کیا ہے۔ دیوالی کے بعد چناؤ مہم میں تیزی آنے کی امید ہے۔ ساتھ ہی پولیس اور مختلف انفورسمنٹ ایجنسیاں ریاست میں آزادانہ اور منصفانہ چناؤ کو یقینی بنانے کیلئے سختی کے ساتھ جانچ پڑتال کا کام کررہی ہیں۔
انکم ٹیکس محکمہ، پولیس اور ایکسائز محکمہ سخت کارروائی کررہے ہیں۔ 6 اکتوبر کو مثالی ضابطہئ عمل نافذ ہونے کے بعد سے حکام نے دو کروڑ 73 لاکھ روپے نقد، 22 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی شراب اور 16 کروڑ 21 لاکھ روپے مالیت کے زیورات وغیرہ ضبط کئے ہیں۔ اِس کے علاوہ 12 کروڑ روپے مالیت کے تحفے تحائف اور دیگر اشیاء بھی ضبط کی گئی ہیں، جنہیں رائے دہندگان میں تقسیم کیا جانا تھا۔
Site Admin | October 19, 2025 2:55 PM
بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کا عمل جاری ہے۔ اِس مرحلے کیلئے کَل نامزدگیاں داخل کرنے کا آخری دن ہے
