بہار اسمبلی انتخابات کی چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن میں شامل پارٹیاں ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کررہی ہیں اور رائے دہندگان کو راغب کرنے کیلئے بھرپور کوشش کررہی ہیں۔ NDA اور مہا گٹھ بندھن کے لیڈر اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت میں پوری ریاست میں کئی انتخابی ریلیاں کررہے ہیں۔
مزید تفصیل ہمارے نامہ نگار سے…. VC – Dharmendra
BJP کے لیڈر اور اترپردیش کے وزیرِ اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سیوان ضلعے میں رگھوناتھ پور کے مقام پر ایک جلسہئ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ RJD اور کانگریس کے دورِ حکومت میں بہار پچھڑ گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ NDA کے پھر سے اقتدار میں آنے کی صورت میں امن و قانون کی صورتحال مزید بہتر بنائی جائے گی اور بہار ایک ترقی یافتہ ریاست بن جائے گی۔ جناب آدتیہ ناتھ نے الزام لگایا کہ اگر مہاگٹھ بندھن بہار میں سرکار بناتا ہے تو ریاست پھر سے پیچھے ہو جائے گی۔ وہ آج بھوجپور اور بکسر ضلعے میں بھی چناؤ ریلیوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔ NDA کے کئی لیڈر آج مختلف مقامات پر انتخابی ریلیوں سے خطاب کررہے ہیں۔ اِدھر سَمستی پور میں سرائے رنجن کے مقام پر ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے، RJD کے لیڈر اور وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کیلئے مہاگٹھ بندھن کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے کہا کہ وہ ہر کنبے کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دینے کا اپنا وعدہ پورا کریں گے۔ جناب یادو نے الزام لگایا کہ NDA سرکار کے پاس ریاست کیلئے کوئی ویژن نہیں ہے۔
پٹنہ سے دھرمیندر کمار رائے کی رپورٹ کے ساتھ اردو خبروں کیلئے میں عبدالمالک۔
اِدھر مہاگٹھ بندھن کے انتخابی منشور پر سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے، مرکزی وزیر اور BJP کی لیڈر Annapurna Devi نے پٹنہ میں کہا کہ بہار کے عوام ماضی میں پہلے ہی مہاگٹھ بندھن کا کام دیکھ چکے ہیں اور وہ پھر سے گمراہ نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے NDA سرکار کی حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جو عام آدمی کیلئے کام کرتی ہے۔ محترمہ Annapurna Devi نے مزید کہا کہ بہار کے لوگوں کو وزیرِ اعظم نریندر مودی اور وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار پر پورا بھروسہ ہے۔
SB – Annapurna Devi
دوسری طرف مہا گٹھ بندھن کے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار اور RJD کے لیڈر تیجسوی یادو نے کہا ہے کہ انتخابی منشور میں کئے گئے اعلانات وعدے اور عہد کی طرح ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہاگٹھ بندھن میں شامل سبھی پارٹیاں انہیں پورا کرنے کیلئے مل کر کام کریں گی۔
SB – Tejashwi Yadav