ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 22, 2025 10:08 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ دوسرے اور آخری مرحلے کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا کَل آخری دن ہے

بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے نامزدگی واپس لینے کا، کل آخری دن ہے۔ 20 اضلاع پر مشتمل 122 اسمبلی حلقوں میں 11 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔

مغربی چمپارن کے والمیکی نگر اسمبلی حلقے کے جَن سُراج پارٹی کے امیدوار دِرگ نارائن پرساد کی نامزدگی بھی ردّ ہوگئی کیونکہ اپنا پرچہ داخل کرنے سے پہلے انہوں نے اپنے سرکاری ٹیچنگ عہدے سے استعفیٰ نہیں دیا تھا۔ اِن دونوں حلقوں میں ووٹنگ، دوسرے مرحلے میں ہوگی۔ سیتامڑھی، شیوہر، مدھوبنی، مشرقی چمپارن اور مغربی چمپارن اضلاع میں پولنگ دوسرے مرحلے میں ہوگی۔

اِسی مرحلے میں روہتاس اور کیمور سمیت شاہ باد خطے کے کئی اضلاع اور مگدھ خطے میں ووٹنگ ہوگی، جن میں اورنگ آباد، نوادہ، جہان آباد اور اَرول شامل ہیں۔

اِس کے علاوہ سیمانچل خطے کے ارریہ، کشن گنج، پورنیہ اور کٹیہار سمیت بھاگلپور، بانکا، جموئی اور سپول میں بھی ووٹنگ ہوگی۔