ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 15, 2025 2:24 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے چناؤ مہم میں تیزی آگئی ہے۔ جنتادل یونائیٹڈ نے 57 امیدواروں پر مشتمل پہلی فہرست جاری کی ہے

بہار اسمبلی انتخابات کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے بعد  جنتا دل یونائیٹیڈ نے بھی 57 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ پارٹی نے کئی موجودہ ارکان اسمبلی اور ریاستی وزیروں کو دوبارہ ٹکٹ دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے قریبی ساتھی اور دیہی ترقی کے وزیر شرون کمار نالندہ سے چناؤ لڑیں گے، جبکہ پارٹی کے سینئر رہنما اور آبی وسائل کے وزیر وجے کمار چودھری سرائے رنجن حلقے سے انتخاب لڑیں گے۔ سماجی بہبود کے وزیر مدن ساہنی اور تعلیم کے وزیر سنیل کمار کو بھی دوبارہ ٹکٹ دیاگیا ہے۔ اِس دوران جے ڈی (یو) کے ریاستی صدر اُمیش کشواہا کو بھی فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔ انہوں نے کل Mahnar حلقے سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ ایک اور وزیر مہیشور ہزاری سمستی پور ضلعے کے کلیان پور حلقہ سے چناؤ لڑیں گے۔ سابق ایم پی Ashwamedh Devi کو سمستی پور اسمبلی حلقہ سے ٹکٹ دیاگیا ہے۔