بہار اسمبلی انتخابات کیلئے عظیم اتحاد میں شامل راشٹریہ جنتا دل RJD اور کانگریس کے درمیان سیٹوں پر حصے داری کے معاملے پر تعطل ابھی دور نہیں ہو سکا ہے۔ RJD کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو کَل دلی آئے ہوئے تھے لیکن وہ کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں کے ساتھ بات چیت نہیں کر سکے۔
بہار میں امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کے معاملے پر NDA اور عظیم اتحاد دونوں بڑے اتحادوں میں سیاسی غیر یقینی کے تناظر میں بڑی پارٹیوں نے اپنے امیدواروں کو نامزدگی پرچے داخل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ RJD کے صدر لالو پرساد نے کئی پارٹی امیدواروں کو چناؤ نشان الاٹ کیا ہے۔ امید ہے کہ تیجسوی پرساد کَل Raghopur حلقے سے اپنا پرچہ بھریں گے۔ اسی طرح JDU کے کئی امیدواروں کو بھی چناؤ نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ CPI-ML نے بھی اپنے کئی امیدواروں کی نامزدگی کا اعلان کیا ہے۔ اِدھر لالو پرساد کے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو نے، جنھیں RJD سے نکال دیا گیا تھا، اپنی نئی پارٹی جَن شکتی جنتا دل کے 21 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔