بہار اسمبلی انتخابات کی تشہیری مہم، خراب موسم کی وجہ سے شدید متاثر رہی۔ تاہم بعد میں موسم میں بہتری آنے کے بعد مختلف سیاسی رہنماؤں نے عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔
امت شاہ اور جے پی نڈا جیسے سینئر BJP رہنماؤں نے ورچوئل طریقے سے عوامی جلسوں سے خطاب کیا اور دعویٰ کیا کہ NDA نے بہار میں قانون کی حکمرانی قائم کی ہے۔ اس دوران جنتا دل یونائیٹیڈ کے صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے Jandaha میں خواتین سے خطاب کرتے ہوئے اُن سے اپیل کی کہ وہ اپوزیشن کے گمراہ کن وعدوں کے جال میں نہ آئیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین کی روزگار اسکیم کے تحت دی جارہی 10 ہزار روپے کی معاشی مدد واپس نہیں لی جائے گی۔ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے بھی مختلف مقامات پر NDA امیدواروں کے حق میں ووٹ مانگے۔
عظیم اتحاد کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے سیوان کے رگھوناتھ پور میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بہار کے عوام نے نتیش کمار کی حکمرانی کے 20 سال دیکھے ہیں اور اب وہ بھی ایک موقعے کے حقدار ہیں۔وہیں سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے دربھنگہ کے بہادر پور میں عظیم اتحاد کی حمایت میں اپنے پہلے انتخابی جلسے سے خطاب کیا۔ دوسری جانب کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بیگوسرائے کے بچھواڑہ میں خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ NDA حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بہار کے لوگوں کو نقلِ مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ CPI-ML کے لیڈر دیپانکر بھٹا چاریہ اور جَن سُراج پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے بھی اپنے اپنے امیدواروں کے حق میں تشہیری مہم انجام دی۔
Site Admin | November 1, 2025 9:49 PM
بہار اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم خراب موسم کے باوجود زور شور سے جاری ہے