ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 29, 2025 9:46 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم مزید تیز ہوگئی ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے ریاست بھر میں ریلیاں کیں

بہار اسمبلی چناؤ کے لئے انتخابی مہم کافی تیز ہو گئی ہے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں کی سرکردہ شخصیات اور رہنماؤں نے آج ریاست بھر میں سلسلے وار ریلیاں کیں۔ NDA اور عظیم اتحاد کی سرکردہ شخصیات اور اہم لیڈرس انتخابی مہم میں شامل ہوئے۔ آج انتخابی مہم کے دوران بہار کی ترقی، ذات پر مبنی مردم شماری اور لوگوں کی نقلِ مکانی جیسے معاملات چھائے رہے۔

BJP  کے سرکردہ رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے NDA کے امیدواروں کے حمایت کیلئے سمستی پور میں ایک جلسہئ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل اور کانگریس، بہار میں کبھی بھی ترقی نہیں لا سکتی ہیں۔ انھوں نے کانگریس پر 12 لاکھ کروڑ روپے کی مالیت کے گھوٹالے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ جناب شاہ نے دربھنگہ اور بیگوسرائے میں بھی ریلیوں سے خطاب کیا۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پٹنہ کے باڑھ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے RJD پر خاندانی سیاست کرنے کا الزام لگایا۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی کئی ریلیوں سے خطاب کیا۔

JDU کے صدر اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے راج گیر میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وعدہ کیا کہ اگر دوبارہ اُنھیں اقتدار حاصل ہوا تو سرکار اگلے پانچ سال میں ایک کروڑ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرے گی۔

کانگریس کے سینئر رہنما راہل گاندھی نے آج مظفر پور سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ دربھنگہ کے لوام میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن نے انتہائی پسماندہ طبقات EBC کیلئے ایک خصوصی چناؤ منشور تیار کیا ہے، جسے مکمل طور پر نافذ کیا جائے گا۔ مہا گٹھ بندھن کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار اور RJD کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے مدھے پورہ کے سنگھیشور میں ایک جلسہئ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ سرکار میں 17 مہینے کے اُن کے دورِ اقتدار میں 5 لاکھ نوجوانوں کو سرکاری نوکری دی گئی۔

جَن سراج کے پارٹی کے بانی پرشانت کشور نے کھگڑیا اور مدھے پورہ میں روڈ شوز کیے اور کہا کہ بہار کو NDA اور عظیم اتحاد کے ایک نئے متبادل کی ضرورت ہے۔

AIMIM کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بھی کشن گنج کے ٹھاکر گنج اور بہادر گنج میں ریلیوں سے خطاب کیا اور کہا کہ اگر اُنہیں موقع ملا تو اُن کی پارٹی سیمانچل خطے کی ترقی کیلئے کام کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔

سب دیکھیں

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔