October 15, 2025 10:31 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات کیلئے انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔ سینئر BJP لیڈر اور وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ریاست میں پارٹی کارکنوں سے بات چیت کی

بہار میں، ریاستی اسمبلی انتخابات سے قبل انتخابی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ سینئر BJP لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے BJP کے بوتھ کی سطح کے ورکروں کے ساتھ بات چیت کے ایک اجلاس کے ساتھ ہی بہار انتخابات کیلئے، اپنی پارٹی انتخابی مہم کا آغاز کیا۔ انہوں نے ”میرا بوتھ سب سے مضبوط“ پروگرام کے تحت، اُن کے ساتھ بات چیت کی۔ بات چیت کے دوران جناب مودی نے تمام بوتھ وکروں پر زور دیا کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں ہر ایک خاندان کو حکومت کی مختلف اسکیموں کے فوائد کے بارے میں معلومات بہم پہنچائیں۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ بہار کی خواتین 14 نومبر کو NDA کی فتح کے بعد ایک اور دیوالی کو یقینی بنانے کیلئے کلیدی رول ادا کریں گی۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ بہار میں خواتین، خواتین کی اُس روزگار اسکیم سے خوش ہیں، جس کا آغاز حال ہی میں ریاست میں NDA سرکار کے ذریعے کیا گیا ہے۔

سابق RJD اقتدار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب مودی نے کہا کہ یہ لوگوں کے ووٹوں کی ہی طاقت تھی، جس نے ریاست کو RJD اور کانگریس کی حکمرانی سے بچایا اور یہ کہ ایسا ایک بار پھر ہوگا۔ اِسی دوران NDA کی اتحادی BJP، جنتا دَل (یونائیٹیڈ)، لوک جَن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے بہار انتخابات کیلئے آج اپنے امیدواروں کی فہرستیں جاری کیں۔ BJP نے 12 امیدواروں کی دوسری فہرست  جاری کی۔

اِس کے ساتھ ہی BJP اب تک 83 امیدواروں کی فہرست جاری کرچکی ہے، جن میں وہ 71 نام شامل ہیں، جو اس نے کَل اپنی پہلی فہرست میں جاری کئے تھے۔ مرکزی وزیر چراغ پاسوان کی قیادت والی لوک جَن شکتی پارٹی (رام ولاس) نے بھی 14 امیدواروں کی اپنی فہرست جاری کی ہے، جو NDA کی سیٹوں کی شیئرنگ کے انتظام کے تحت پارٹی کو الاٹ کی گئی 29 سیٹوں میں سے ہیں۔ اِس سے پہلے دن میں NDA کے ایک دوسرے اتحادی جنتا دَل یونائیٹیڈ نے 57 امیدواروں کی اپنی پہلی فہرست جاری کی ہے۔

دوسری جانب میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے، گرانڈ الائنس کے اتحادی RJD لیڈر Mrityunjay Tiwari نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن متحد ہے اور مضبوطی کے ساتھ انتخابات لڑ رہا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔