بہار اسمبلی انتخابات کو بلارکاوٹ یقینی بنانے کیلئے تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ انتخابی ادارے نے کہا ہے کہ اِن میں تقریباً 4 لاکھ 53 ہزار پولنگ اہلکار، دو لاکھ 50 ہزار پولیس اہلکار، 28 ہزار سے زیادہ گنتی کرنے والے اہلکار اور 18 ہزار مشاہد شامل ہیں۔ کمیشن نے کہا ہے کہ بہار میں پہلی مرتبہ 243 حلقوں میں، ہر ایک میں ایک عام مشاہد مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 38 پولیس مشاہد اور 67 اخراجات سے متعلق مشاہد بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ انتخابی ادارے نے کہا ہے کہ 90 ہزار 712 بوتھ سطح کے افسروں اور 243 الیکٹورل رجسٹریشن افسر پر مشتمل چناؤ سے متعلق عملہ ووٹروں کیلئے ایک فون کال پر اور ECI Net App پر کال بُک کرنے کی سہولت کے ذریعہ دستیاب ہیں۔×
Site Admin | October 10, 2025 9:55 AM | EC-BIHAR POLL OFFICIALS
بہار اسمبلی انتخابات کو بلارکاوٹ یقینی بنانے کیلئے تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔
