October 10, 2025 9:57 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات میں NDA کے اندر سیٹوں کے بٹوارے کا معاملہ سلجھ گیا ہے

بہار میں NDA کے اندر بہار اسمبلی انتخابات کیلئے سیٹوں کے بٹوارے کا معاملہ لمبے دور کی بات چیت کے بعد سلجھ گیا ہے۔ اب BJP کی کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد توقع ہے کہ NDA کے اعلیٰ لیڈر جلد ہی سیٹوں کے بٹوارے کا اعلان کرینگے۔ پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈّا کَل نئی دلّی میں کور کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔BJP رہنمائوں اور NDA اتحادیوں کے درمیان دن بھر کئی میٹنگیں ہوئیں۔ پٹنہ سے لے کر دلّی تک BJP لیڈروں نے JDU، راشٹریہ لوک مورچہ اور لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے ساتھ کئی دور کی بات چیت کی۔ BJP کے الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان، بہار کے انچارج وِنود تاوڑے اور ریاستی صدر دلیپ جیسوال نے راشٹریہ لوک مورچہ کے سربراہ اُپیندر کشواہا سے بات چیت کی جبکہ سینئر BJP لیڈر نتیانند رائے نے دلّی میں چراغ پاسوان سے ملاقات کی۔ بعد میں BJP، JDU راشٹریہ لوک مورچہ، لوک جن شکتی پارٹی اور ہندوستانی عوام مورچہ کے لیڈروں نے پٹنہ میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی رہائش گاہ پر میٹنگ کی۔اسی دوران، عظیم اتحاد کی پارٹیوں RJD، کانگریس اور CPI نے الگ الگ میٹنگیں کیں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ کانگریس لیڈروں نے تعطل کو ختم کرنے کیلئے RJD کے سربراہ لالو پرساد سے ملنے کیلئے وقت مانگا ہے۔ دوسری طرف RJD پالیمانی بورڈ نے ایک میٹنگ کرکے لالوپرساد یادو کو آخری فیصلہ لینے کا اختیار دیا ہے۔ ریاستی کانگریس کے سابق صدر اکھلیش پرساد سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ عظیم اتحاد کے اندر آخری سمجھوتہ ہوگیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔