بہار اسمبلی انتخابات میں NDA اور مہا گٹھ بندھن، دونوں کو باغی امیدواروں کی بڑی تعداد سے چیلنج کا سامنا ہے۔ برسراقتدار بھارتی جنتاپارٹی BJP اور جنتادل یونائیٹڈ نے کئی موجودہ ممبران اسمبلی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ دوسری جانب راشٹریہ جنتادل RJD کے کئی سابق اور موجودہ ممبران مہا گٹھ بندھن کے باضابطہ طور پر امیدواروں کے خلاف لڑرہے ہیں۔
روہتاس ضلع کی دینارا اسمبلی میں سابق وزیر اور جنتادل یو کے سابق لیڈر جے کمار سنگھ، NDA کی حمایت والی راشٹریہ لوک مورچہ کے امیدوار کے خلاف ایک باغی امیدوار کے طور پر کھڑے ہیں۔ راشٹریہ لوک مورچہ نے الوک کمار سنگھ کو کھڑا کیا ہے، جبکہ RJD کے امیدوار ششی شنکر کمار ہیں۔
روہتاس ضلع کی Dehri اسمبلی میں فتح بہادر سنگھ، جن کو ٹکٹ نہیں ملاتھا، اپنی ہی پارٹی RJD کے امیدوار گڈوکمار چندر وَنشی کے خلاف لڑرہے ہیں۔ Kaimur ضلع میں Chainpur سیٹ پر وکاس شیل انسانی پارٹی کے گووند بِند اور RJD کے برج کشور بِند ایک دوسرے کے خلاف لڑرہے ہیں، کیونکہ اس سیٹ پر مہاگٹھ بندھن میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوا۔