November 6, 2025 9:48 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کے تحت 121 حلقوں میں 64 فیصد سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے

بہار میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ووٹنگ پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئی۔ 18 ضلعوں کے 121 اسمبلی حلقوں میں آج ووٹنگ ہوئی تھی۔ چیف انتخابی افسر کے مطابق پہلے مرحلے میں 64 اعشاریہ چار چھ فیصد ووٹ ڈالے گئے۔ ایک ہزار 314 امیدواروں کی قسمت اب الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے اندر بند ہے۔
بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ آج 121 اسمبلی حلقوں میں پر امن انداز میں اختتام پزیر ہوئی۔ 18 ضلعوں میں پٹنہ اور شیخ پورا کو چھوڑ کر 16 ضلعوں میں ووٹنگ فیصد اچھا رہا۔ مختلف ضلعوں کے دیہی علاقوں میں رائے دہندگان نے ووٹ دینے کیلئے جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ آج NDA کی طرف سے جنتا دل یونائیٹڈ کے 57 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ EVM میں بند ہو گیا ہے۔ وہیں بی جے پی کے 48 اور لوک جن شکتی پارٹی  R کے 14 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ بھی ووٹروں نے مشینوں میں قید کر دیا ہے۔ مہاگٹھ بندھن کی جانب سے راشٹریہ جنتا دل کے 73 امیدوار اور کانگریس کے 24 امیدوار انتخابی میدان میں تھے۔ مہاگٹھ بندھن کی سات پارٹیوں میں سے (ML)   CPI نے 14 سیٹوں پر اپنے امیدواروں کو اتارا ہے۔2020 کے اسمبلی انتخابات میں 121 سیٹوں سے 23 جنتا دل یونائیٹڈ نے جیتی تھیں اور BJP نے 32 سیٹیں جیتی تھیں، وہیں لوک جن سکتی پارٹی کو ایک سیٹ ملی تھی۔ دوسرے جانب راشٹریہ جنتا دل کو 42 جبکہ کانگریس کو صرف چار سیٹیں ہی ملی تھیں۔ وکاس شیل انسان پارٹی کو بھی چار سیٹیں ملی تھیں۔آج ہوئی پولنگ میں نمایاں شخصیات میں بی جے پی کے امیدوار اور نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجے کمار سنہا اہم تھے۔ مہا کٹھ بندھن سے وزیر اعلیٰ کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے Raghopur سے چناؤ لڑا ہے۔ NDA حکومت کے16 وزراء کی قسمت کا فیصلہ آج EVM میں بند ہو گیا ہے۔ 
بہار اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کی مہم میں تیزی آگئی ہے۔ NDA اور مہاگٹھ بندھن کے لیڈر اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت میں ریلیوں سے خطاب کر رہے ہیں۔ BJP کے سینئر لیڈر اور وزیر اعظم نریندر مودی نے بھاگلپور اور ارریہ میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ انھوں نے RJD پر اپنے دورِ اقتدار میں بہار کی ترقی نہ کرنے اور لاقانونیت کا الزام لگایا۔ جناب مودی نے الزام لگایا کہ RJD جنگل راج اور بدعنوانی کی پہچان ہے۔ جناب مودی نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ 1990 سے 2005 کے دوران بہار میں RJD کی حکومت تھی جب بہار میں لاقانونیت تھی اور اُسی دور میں بہار کو پوری طرح برباد کردیا تھا۔BJP کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر امت شاہ نے مشرقی چمپارن اور مغربی چمپارن میں ریلیوں سے خطاب کیا جبکہ مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ نے مشرقی چمپارن اور سیتامڑھی میں تین ریلیوں سے خطاب کیا۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے مہاگٹھ بندھن امیدواروں کی حمایت میں ارریہ اور پورنیہ میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔ جناب گاندھی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا حکومت پر کوئی کنٹرول نہیں ہے کیونکہ BJP بہار میں ریموٹ کنٹرول سے حکومت چلا رہی ہے۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی گووند گنج، Reega اور Benipatti میں تین عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔مہاگٹھ بندھن کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو نے مدھوبنی، سوپول، کشن گنج، کٹیہار اور پورنیہ ضلعوں میں عوامی جلسوں سے خطاب کیا۔x

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔