ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 1, 2025 10:26 AM | Bihar Campaigning

printer

بہار اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے، انتخابی مہم میں بھی شدّت آرہی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے، انتخابی مہم میں بھی شدّت آرہی ہے۔ اٹھارہ ضلعوں کے 121 اسمبلی حلقوں میں اس ماہ کی 6 تاریخ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ آج NDA، مہا گٹھ بندھن اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے سینئر رہنما، کئی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ تاہم ریاست کے کئی حصوں میں لگاتار بارش سے انتخابی مہم میں خلل پڑا ہے۔ کَل خراب موسم کی وجہ سے کئی سرکردہ اور سینئر سیاسی رہنماؤں کی ریلیاں منسوخ کرنی پڑی تھیں۔

BJP کے سینئر رہنما اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج گوپال گنج، حاجی پور اور سمستی پور ضلعوں میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ BJP کے صدر جے پی نڈا سیوان اور مظفر پور میں ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ JD(U) کے قومی صدر اور وزیراعلیٰ نتیش کمار مدھوبنی، سیتامڑھی، مظفر پور اور سارن ضلعوں میں 9 ریلیاں کریں گے۔ BJP کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیویندر فڈنویس مظفر پور اور سارن ضلعوں میں NDA رہنماؤں کے ساتھ کئی ریلیوں میں شرکت کریں گے۔

مہاگٹھ بندھن کی طرف سے وزیراعلیٰ کے عہدے کے امیدوار تیجسوی پرساد یادو مظفر پور، گوپال گنج، سیوان، سارن اور ویشالی ضلعوں میں متعدد انتخابی ریلیوں سے خطاب کریں گے۔ کانگریس کی قومی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی آج سہرسہ میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کریں گی۔

اس دوران پٹنہ ضلع کے مکاما میں انتخابی مہم کے دوران پیش آئے پُرتشدد واقعے میں ایک شخص کی موت کے بعد سیاسی پارٹیوں کے درمیان امن و قانون کی صورتحال پر الزام تراشی کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے۔