ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

October 20, 2025 9:48 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات میں پہلے مرحلے کیلئے نام واپس لینے کی مدت ختم ہونے کے بعد121 سیٹوں پر ایک ہزار314 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد 121 اسمبلی حلقوں کیلئے مجموعی طور پر ایک ہزار 314 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔ اس مرحلے میں 61 امیدواروں نے اپنے نام واپس لئے۔ 18 اضلاع کے 121 اسمبلی حلقوں کیلئے ایک ہزار 690 امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی داخل کئے تھے جن میں سے ایک ہزار 375 صحیح پائے گئے۔ پہلے مرحلے میں اِن 18 اضلاع میں 6 نومبر کو ووٹنگ ہوگی۔
اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ ختم ہونے کے بعد مظفرپور ضلعے کے Kurhani اور مظفرپور اسمبلی حلقے میں سب سے زیادہ 20-20 امیدوار میدان میں ہیں۔ ریاستی پنچایتی راج کے وزیر اور BJP امیدوار کیدار پرساد گپتا Kurhani حلقے سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔اسی دوران، سب سے کم پانچ-پانچ امیدوار گوپال گنج کے بھورے اور گھگڑیا ضلعے کے Alauli اور Parbatta حلقوں میں ہیں۔بھورے حلقے سے تعلیم کے ریاستی وزیر اور جنتا دَل یونائٹیڈ کے امیدوار سنیل کمار انتخابی میدان میں ہیں۔ پٹنہ ضلع، جہاں ریاست میں سب سے زیادہ 14 اسمبلی حلقے ہیں، اب مجموعی طور پر 149 امیدوار میدان میں ہیں۔ پٹنہ ضلعے میں پہلے مرحلے کے انتخابات میں آٹھ امیدواروں نے آج اپنا نام واپس لیا ہے۔
اسی دوران، اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کیلئے کاغذاتِ نامزدگی داخل کرنے کی مدت ختم ہوگئی ہے۔ اس مرحلے میں20 اضلاع کی 122 سیٹوں پر ووٹنگ ہوگی۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کَل ہوگی اور امیدوار 23 اکتوبر تک اپنا نام واپس لے سکیں گے۔