بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے قومی جمہوری اتحاد NDA اور عظیم اتحاد میں شامل پارٹیوں میں سیٹوں کے بٹوارے کے معاملے پر تعطل برقرار ہے۔ NDA کے اندر غیریقینی کی صورتحال قائم ہے، کیونکہ لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) سیٹوں میں خاصا حصہ مانگ رہی ہے۔ BJP کے سینئر رہنماؤں نے LJP رام ولاس کے سربراہ اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان کے ساتھ کئی میٹنگیں کی ہیں، جنہوں نے کہا ہے کہ BJP کے ساتھ بات چیت ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور اب تک کوئی قطعی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اِدھر BJP کی چناؤ کمیٹی کی میٹنگ پارٹی کے الیکشن انچارج دھرمیندر پردھان کی صدارت میں آج پٹنہ میں ہورہی ہے، جس میں ریاست کے سینئر رہنما شریک ہوں گے۔ کانگریس اور RJD کی قیادت والے عظیم اتحاد میں بھی سیٹوں کے بٹوارے پر بات چیت ابھی مکمل نہیں ہوئی ہے۔ پٹنہ میں ایک میٹنگ کے بعد CPI کے جنرل سکریٹری ڈی-راجہ نے بتایا کہ حتمی فیصلے کا اعلان جلد ہی کیا جائے گا۔ بہار اسمبلی انتخابات دو مرحلوں میں 6 اور 11 نومبر کو ہوں گے۔ پہلے مرحلے کیلئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا کام جمعہ کو شروع ہورہا ہے۔×
Site Admin | October 8, 2025 2:39 PM
بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے قومی جمہوری اتحاد NDA اور عظیم اتحاد میں شامل پارٹیوں میں سیٹوں کے بٹوارے کے معاملے پر تعطل برقرار ہے۔