September 21, 2025 2:49 PM

printer

بہار اسمبلی انتخابات سے قبل وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے آج وِکاس مِتر اور شِکشا سیوکوں کیلئے کئی طرح کی اہمیت کی حامل امداد کا اعلان کیا

بہار اسمبلی انتخابات سے قبل وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے آج وِکاس مِتر اور شِکشا سیوکوں کیلئے کئی طرح کی اہمیت کی حامل امداد کا اعلان کیا۔ ترقی اور بہبود کی مختلف اسکیموں کے فائدے درجِ فہرست ذاتوں اور درجِ فہرست قبیلوں تک پہنچانے میں وِکاس مِتر اہم رول ادا کرتے ہیں۔ اُنہیں اب سرکاری فنڈ سے 25 ہزار روپے کی یک وقتی گرانٹ فراہم کی جائے گی تاکہ وہ Tablet Device خرید سکیں۔ وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے سوشل میڈیا پر آج اِس بات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وِکاس مِتروں کا ماہانہ ٹرانسپورٹیشن بھتہ ایک ہزار 900 روپے سے بڑھاکر ڈھائی ہزار روپے کردیا جائے گا اور اُن کا اسٹیشنری بھتہ بھی 900 روپے کی جگہ اب ڈیڑھ ہزار روپے ہوجائے گا۔
اِس کے علاوہ، شِکشا سیوکوں کو ڈجیٹل سرگرمیاں انجام دینے کی خاطر اِسمارٹ فون خریدنے کیلئے 10-10 ہزار روپے کی گرانٹ دی جائے گی۔ یہ شِکشا سیوک اقلیتوں اور انتہائی پسماندہ طبقوں کے بچوں کیلئے تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کرتے ہیں۔ اِس کے ساتھ ساتھ وہ خواتین میں خواندگی کو بڑھاوا دینے میں بھی اہم رول ادا کرتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔