بہار اسمبلی انتخابات سے قبل حکمراں اور اپوزیشن دونوں پارٹیاں، رائے دہندگان کو راغب کرنے کیلئے مختلف طرح کے وعدے کررہی ہیں۔ راشٹریہ جنتا دَل RJD کے لیڈر تیجسوی پرساد یادو نے یہ انتخابی وعدہ کیا ہے کہ اگر عظیم اتحاد اقتدار میں آیا تو سبھی جیویکا دیدیوں، روزی روٹی سے متعلق اپنی مدد آپ کرنے والے گروپوں سے وابستہ خواتین اور کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو مستقل سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ یہ اعلان عظیم اتحاد کا مشترکہ چناؤ منشور جاری کئے جانے سے پہلے کیا گیا ہے۔ پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، تیجسوی یادو نے اعلان کیا کہ اپنی مدد آپ کرنے والے گروپ سے وابستہ ہر جیویکا دیدی کو 30 ہزار روپے کی ماہانہ تنخواہ کے ساتھ ساتھ صحت بیمہ اور دیگر فائدے بھی ملیں گے۔
SB – Tejaswi Prasad Yadav
اِدھر کانگریس کے سرکردہ لیڈر اور پارٹی کے چناؤ مشاہد اشوک گہلوت، عظیم اتحاد کے رہنماؤں کے مابین تبادلہئ خیال کیلئے پٹنہ گئے ہوئے ہیں۔ امید ہے کہ جناب گہلوت آنے والے دنوں میں مشترکہ انتخابی مہم کیلئے حکمتِ عملی کے بارے میں تیجسوی پرساد یادو کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ دوسری طرف بھارتیہ جنتا پارٹی BJP نے زور دے کر کہا ہے کہ اگر NDA پھر سے اقتدار میں آتا ہے تو ریاست میں ترقی کی رفتار مزید تیز کی جائے گی۔ BJP کے ریاستی صدر ڈاکٹر دلیپ جیسوال نے یہ اعتماد ظاہر کیا ہے کہ بہار کے عوام اسمبلی انتخابات میں پھر سے NDA کو واضح اکثریت دیں گے۔
SB – Dilip Jaiswal