June 27, 2025 3:08 PM

printer

بھگوان جگن ناتھ اور اُن کے دو بھائی بہن کی عالمی شہرت یافتہ رَتھ یاترا اوڈیشہ کے پوری میں شروع ہوگئی ہے۔

عالمی شہرت یافتہ بھگوان جگن ناتھ اور اُن کے بڑے بھائی بھگوان بَل بھدر اور چھوٹی بہن دیوی سبھدرا کی رَتھ یاترا اوڈیشہ کے پوِتر شہر پوری میں ہورہی ہے جس میں پورے ملک اور غیر ملک سے لاکھوں عقیدتمند شرکت کررہے ہیں۔رسومات کے نظام الاوقات کے مطابق عقیدتمند سہ پہر 4 بجے کے آس پاس رَتھوں کو کھینچنا شروع کریں گے۔ یاترا پوری کے مندر سے شروع ہوکر شری Gundicha مندر پر جاکر ختم ہوگی اور اس طرح یہ تقریباً 3کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔

امید ہے کہ یہ رَتھ سورج غروب ہونے سے قبل Gundicha مندر پہنچ جائیں گے۔ بھگوان وہاں 9 دن قیام کریں گے اور اِنہیں رَتھوں پر سوار ہوکر یاترا مکمل ہونے کے بعد 5 جولائی کو شری مندر واپس آجائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔