بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ سرکاری دورے کے تحت کل بہار کے بودھ گیا میں پوَتر مہا بودھی مندر کا دورہ کیا۔ بھوٹان کے وزیر اعظم نے یونیسکو کے عالمی ورثے والے مقام مہابودھی مندر میں پوجا ارچنا کی۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق اپنے 4 روزہ دورے کے دوران وہ نئی دلّی پہنچنے سے پہلے گیا اور ایودھیا میں پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ وزارتِ خارجہ نے مزید کہا ہے کہ قومی راجدھانی کے اپنے دورے کے تحت وہ وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر سے بھی ملاقات کریں گے۔×
Site Admin | September 5, 2025 9:53 AM | Bhutan Pm Bihar Visit
بھوٹان کے وزیر اعظم شیرنگ ٹوبگے نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ سرکاری دورے کے تحت کل بہار کے بودھ گیا میں پوَتر مہا بودھی مندر کا دورہ کیا۔
