July 26, 2025 9:46 PM

printer

بھاررتیہ جنتا پارٹی نے بہادر سپاہیوں کی شجاعت کو یاد کرنے کیلئے آج نئی دلّی میں پارٹی ہیڈکوارٹرس میں کارگل وجئے دِوَس سماروہ کا انعقاد کیا

بھاررتیہ جنتا پارٹی نے بہادر سپاہیوں کی شجاعت کو یاد کرنے کیلئے آج نئی دلّی میں پارٹی ہیڈکوارٹرس میں کارگل وجئے دِوَس سماروہ کا انعقاد کیا۔ مرکزی وزیر اور BJP صدر جے پی نڈّا نے دفاع کے وزیر مملکت سنجے سیٹھ کے ساتھ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے جناب نڈّا نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں بھارت، خودکفیل بن رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایسا وقت بھی تھا جب ملک کے پاس بلیٹ پروف جیکٹس نہیں ہوا کرتے تھے لیکن آج بھارت نہ صرف بلیٹ پروف جیکٹ بنا رہا ہے بلکہ دنیا کو بھی برآمد کر رہا ہے۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے جناب سنجے سیٹھ نے اجاگر کیا کہ بھارت اب دنیا بھر کے 92 ملکوں کو ہتھیاروں اور دفاعی سازوسامان کی برآمدات کررہا ہے اور یہ نیا بھارت ہے۔