بھارت نے بھارت Antrariksh اسٹیشن نام کا اپنا خودکا خلائی اسٹیشن قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیاہے اور اگر سب کچھ منصوبے کے مطابق ہوا تو بھارت کا ایک خلاباز 2040 تک چاند پر اترے گا۔وزیراعظم کے دفتر میں وزیرمملکت ڈاکٹر جتیندرسنگھ نے آج لوک سبھا میں ضمنی سوالوں کے جواب دیتے ہوئے یہ اطلاع دی۔ جناب سنگھ نے کہا کہ چندریان۔4کو دولانچ وہیکل کے ذریعے چھوڑا جائے گا اور اس کے پانچ حصے ہوں گے۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہ گگن یان کے چارچنے ہوئے خلابازوں کو لوگوں کی نظروں سے کیوں دور رکھا گیا ہے، جناب سنگھ نے کہاکہ ایسا اس لئے کیاگیاہے تاکہ ان کی توجہ نہ ہٹے۔ ا نہوں نے مزید بتایا کہ گگن یان کی آزمائشی پرواز ایک خاتون روبوٹ کے ساتھ اس سال کے آخر میں شروع کی جائے گی۔
Site Admin | March 19, 2025 3:49 PM
بھارت 2040 تک اپنا خود کا خلائی اسٹیشن قائم کرنے اور چاند پر خلا باز بھیجنے کا منصوبہ رکھتا ہے