March 19, 2025 10:19 PM

printer

بھارت 2035 تک اپنا خلائی اسٹیشن، ’بھارت انترکش اسٹیشن‘ قائم کرنے اور 2040 تک ایک بھارتی خلاباز کو چاند پر اتارنے کا ارادہ رکھتا ہے

بھارت 2035 تک اپنا خلائی اسٹیشن، ’بھارت انترکش اسٹیشن‘ قائم کرنے اور 2040 تک ایک بھارتی خلاباز کو چاند پر اتارنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر اعظم کے دفتر میں مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات، آج لوک سبھا میں ضمنی سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہی۔

جناب سنگھ نے کہا کہ چندریان-4 کو دو لانچ گاڑیوں کے ذریعے بھیجا جائے گا اور اس کے کُل پانچ اجزاء ہوں گے۔ اس سوال کے جواب میں کہ گگن یان کے منتخب کردہ چار خلابازوں کو عوام کی نظروں سے کیوں دور رکھا گیا ہے،  جناب سنگھ نے واضح کیا کہ اِس اقدام کا مقصد خلفشار کو کم کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گگن یان کی آزمائشی پرواز ایک خاتون نما روبوٹ کے ساتھ اس سال کے آخر تک شروع کی جائے گی۔ ناسا کی خلا باز سنیتا ولیمز اور Butch وِلمور کی زمین پر واپسی کے سلسے وزیر موصوف نے کہا کہ یہ انتہائی فخر فخر اور مسرت کا لمحہ ہے کہ وہ بحفاظت زمین پر واپس آگئے ہیں۔x

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔