June 15, 2025 9:58 AM

printer

بھارت 2029 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر پوری طرح گامزن ہے: سربانند سونووال

بندرگاہوں، جہاز رانی اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا ہے کہ بھارت 2029 تک دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی راہ پر پوری طرح گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس تیز ترقی کا سہرا گزشتہ 11 سال میں وزیر اعظم نریندر مودی کی فیصلہ کن اور بدعنوانی سے پاک حکمرانی کو جاتا ہے۔ NDA حکومت کے 11 سال پورا ہونے کے موقعے پر ڈبرو گڑھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہا کہ بھارت نے مفلوج پالیسی اور کنبہ پروری کی بدنظمی کے دور کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اب اُسے نوجوانوں کے ذریعے فلاح بہبود پر مبنی ترقی اور اختراع سے طاقت مل رہی ہے اور وہ ریکارڈ توڑنے والے بنیادی ڈھانچے کو وسعت دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سال میں 25 کروڑ سے زیادہ لوگ غربت سے باہر نکلے ہیں۔ یہ تعداد کئی یوروپی ملکوں کی آبادی سے کہیں زیادہ ہے۔ x

 

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔