ای- فٹبال موبائل کے فیفا ای-عالمی کپ 2025 میں کَل سعودی عرب کے ریاض میں بھارت کے Danial Patel کوارٹر فائنل میں پہنچ کر ٹیبل میں سرفہرست ہوگئے ہیں۔ کوارٹر فائنل میں بھارتی وقت کے مطابق آج شام ساڑھے چھ بجے بھارت کا مقابلہ ملیشیا سے ہوگا۔ بھارتی فٹبال کا آفیشیل یوٹیوب چینل اس میچ کو براہ راست نشر کرے گا۔
ٹورنامنٹ کے دوسرے دن کَل بھارت نے اپنے پانچ میں سے تین مقابلے جیتے۔ بھارت نے یونان کو چار-دو، ترکیہ کو دو-صفر اور کولمبیا کو تین-دو سے شکست دی۔ البتہ بھارت جاپان سے ایک-صفر سے ہار گیا اور مراقش کے خلاف اُس کا میچ ایک-ایک کی برابری پر ختم ہوا۔ گروپ-بی میں 10 میں سے 6 مقابلے جیت کر بھارت 21 پوائنٹس کے ساتھ گروپ مرحلے کے ٹیبل میں سب سے اوپر ہے۔
Danial Patel بھارت کی نمائندگی کررہے ہیں اور مجتبیٰ حسینی اُن کے کوچ ہیں۔ بھارت کو مراقش، یونان، ترکیہ، جاپان اور کولمبیا کے ساتھ گروپ-بی میں رکھا گیا ہے۔ گروپ کی سرفہرست چار ٹیمیں بھارت، جاپان، ترکیہ اور یونان کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر گئی ہیں۔×