July 18, 2025 10:04 PM

printer

بھارت کے 56 ویں بین الاقوامی فلم فیسٹول کی انتظامی کمیٹی کی پہلی میٹنگ، آج ممبئی میں NFDC ہیڈکوارٹرس میں منعقد ہوئی۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر اشونی ویشنو کی صدارت میں منعقدہ اِس کمیٹی میں اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری سنجے جاجو، فیسٹول کے ڈائریکٹر شیکھر کپور اور فلم صنعت کی دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں IFFI-2025 کیلئے اسٹریٹجک منصوبہ بندی پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اِس کے علاوہ میٹنگ میں فلم فیسٹول میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت، عالمی پوزیشن اور عوامی شراکت داری کو بڑھانے کے مقصد سے پروگرامنگ، آؤٹ ریچ، باصلاحیت افراد کی شرکت اور اختراعی اقدامات جیسے امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

آج چھتیس گڑھ کے نارائن پور ضلع میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ایک جھڑپ میں چھ ماؤنواز مارے گئے۔ ماؤنوازوں کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔ سیکورٹی کے اہلکاروں نے جائے واقعہ سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا ہے، جس میں AK-47 اور Self Loading rifle شامل ہیں۔ ابوجھماد علاقے میں ماؤنوازوں کی مودجودگی کے بارے میں خصوصی اطلع ملنے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی ایک مشترکہ تلاشی کاروائی کے لئے روانہ کی گئی تھی۔
آج دو پہر سے ہی مسلح افواج اور نکسلیوں کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ کا دہادلہ جاری ہے۔ اس طرح چھ ماؤنوازوں کی لاشیں جاے واردات سے برآمد کی گئی ہیں۔Encounter کی جگہ اور آس پاس کے علاقے میں مسلح افواج کے ذریعہ تلاش کی کاروائی جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔