ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
Listen to live radio

November 21, 2025 3:03 PM

printer

بھارت کے 56ویں بین الاقوامی فلم فیسٹیول کا آج دوسرا دن ہے۔

بھارت کے بین الاقوامی فلم فیسٹیول IFFI 2025 کا آج دوسرا دن ہے۔ یہ اِس فیسٹیول کا 56واں ایڈیشن ہے۔ اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے باوقار ماسٹر کلاسز کا افتتاح کیا۔ اُن کے ساتھ اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سکریٹری سنجے جاجو بھی تھے۔ یہ تقریب گوا کے شہر پاناجی میں کلا اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔

معروف فلم ساز مظفر علی بھی اِس افتتاحی تقریب میں موجود تھے۔ وہ IFFI 2025 کی پہلی ماسٹر کلاس لے رہے ہیں۔