بھارت کے گُل ویر سنگھ نے مردوں کی تین ہزار میٹر دوڑ کے غیراولمپک مقابلے میں اپنا ہی قومی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ بڈاپیسٹ میں منعقدہGyulai Istvan Memorial -Hungarian Athletics گراں پری میں وہ پانچویں نمبر پر رہے۔ گُل ویر نے 7 منٹ 34 سیکنڈ اور 49 ملی سیکنڈ کی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے، اپنا ہی پچھلا قومی ریکارڈ توڑ دیا۔
اِس سے پہلے فروری میں گُل ویر نے بوسٹن یونیورسٹی David Hemery Valentine Invitational Meet میں سات منٹ 38 سیکنڈ اور 26 ملی سیکنڈ کا قومی ریکارڈ بنایا تھا۔ x