بھارتی گرینڈ ماسٹر Dommaraju Gukesh دنیا کے سب سے نوجوان شطرنج چمپئن بن گئے ہیں۔ گوکیش نے سنگاپور میں FIDE عالمی شطرنج چمپئن شپ کے 14ویں اور آخری میچ میں چین کے Ding Liren کو شکست دے کر یہ تاریخ ساز کارنامہ انجام دیا۔ پانچ گھنٹے تک چلنے والے آخری میچ میں Ding نے 55ویں چال میں ایک بڑی غلطی کی جس کی وجہ سے اُنھیں میچ اور چمپئن شپ بھی گنوانی پڑی۔ بھارت کے 18 سالہ گوکیش نے چمپئن شپ میں سات اعشاریہ پانچ، جبکہ دفاعی چمپئن Ding نے چھ اعشاریہ پانچ پوائنٹ حاصل کئے۔ 14 میچوں میں سے گوکیش نے تین میچوں میں جیت درج کی جبکہ Ding کو دو میں کامیابی ملی، بقیہ میچ ڈرا رہے۔بھارتی گرینڈ ماسٹر اُس وقت بہت ہی جذباتی نظر آرہے تھے جب وہ اپنے حریف Ding سے ہاتھ ملا رہے تھے۔ خوشی سے سبب اُن کے آنسو نکل آئے۔ انھوں نے کہا کہ یہ اُن کی زندگی کا بہترین لمحہ ہے۔
تاریخ میں کوئی بھی مرد کھلاڑی 18 سال کی عمر میں شطرنج کا عالمی چمپئن نہیں بنا ہے حتی کہ Carlsen، کرامنِک، کاسپاروف بھی نہیں۔ گوکیش نے گیری کاسپاروف کے ریکارڈ کو بھی توڑ دیا جو 22 سال کی عمر میں عالمی چمپئن بنے تھے۔ گوکیش، وشوناتھن آنند کے بعد بھارت کے دوسرے عالمی چمپئن ہیں، جنھوں نے چار مرتبہ یہ خطاب حاصل کیا ہے۔صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے گوکیش کو شطرنج کا عالمی چمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر جمہوریہ نے کہا کہ اُن کی جیت شطرنج کے ایک پاور ہاؤس کے طور پر بھارت کی عکاسی کرتی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ یہ تاریخی کامیابی اُن کی بے پناہ صلاحیت، سخت جدوجہد اور پختہ ارادے کا نتیجہ ہے۔
Site Admin | December 12, 2024 9:42 PM
بھارت کے گرینڈ ماسٹر Dommaraju گوکیش نے سب سے کم عمر میں شطرنج کے عالمی چمپئن بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم نریندر مودی نے اُن کی اِس حصولیابی میں ستائش کی ہے
