ڈاؤن لوڈ کریں
موبائل ایپ

android apple
signal

May 13, 2025 9:54 AM | IPL Cricket

printer

بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے اعلان کیاہے کہ آئی پی ایل ٹورنامنٹ ایک ہفتے کے وقفے کے بعد اِس مہینے کی 17 تاریخ کو پھر شروع ہوگا

بھارت کے کرکٹ کنٹرول بورڈ BCCI نے اعلان کیاہے کہ آئی پی ایل ٹورنامنٹ ایک ہفتے کے وقفے کے بعد اِس مہینے کی 17 تاریخ کو پھر شروع ہوگا۔ آپریشن سندور شروع ہونے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے یہ ٹورنامنٹ 9 مئی کو روک دیا گیا تھا۔ اب اِس مہینے کی 17 تاریخ کو بنگلورو میں رائل چیلنجرس بنگلورو کا مقابلہ کولکاتہ نائٹ رائیڈرس سے ہوگا۔ البتہ موہالی یا دھرم شالہ میں کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا۔

 پنجاب کنگس اور ممبئی انڈینس کے درمیان جو میچ احمد آباد میں ہونا تھا، وہ اب 26 مئی کو جے پور میں کھیلا جائے گا۔ آئی پی ایل کا فائنل اب 3 جون کو کھیلا جائے گا اور پلے آف میچ اِس مہینے کی 29 تاریخ سے شروع ہوں گے۔