December 21, 2025 9:53 AM | CJI Languages

printer

بھارت کے چیف جسٹس، جسٹس سوریہ کانت نے کہا ہے کہ سبھی آئینی اداروں کو پورے آئینی جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہیے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عدالت کے فیصلے، شہریوں کیلئے اُن کی اپنی زبانوں میں دستیاب ہوں۔

بھارت کے چیف جسٹس، جسٹس سوریہ کانت نے کہا ہے کہ سبھی آئینی اداروں کو پورے آئینی جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہیے، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ عدالت کے فیصلے، شہریوں کیلئے اُن کی اپنی زبانوں میں دستیاب ہوں۔ اترپردیش کے اٹاوا میں ہندی سیوا نِدھی ٹرسٹ کے 33 ویں سالانہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بات کا امکان ہے کہ زبان سے متعلق آئینی شقیں ملک بھر میں نافذ کی جائیں گی، جبکہ انگریزی زبان آئینی اور قانونی شقوں کے مطابق سپریم کورٹ کی سرکاری زبان رہے گی۔ جسٹس سوریہ کانت نے کہا کہ زبان کے فاصلے کو کم کرنے کیلئے اہم اقدامات پہلے ہی کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کا 16 زبانوں میں ترجمہ پہلے ہی شروع کر دیا ہے اور ملک کا کوئی بھی مرد یا خاتون شہری، اپنی ریاست کی زبان میں ترجمہ کی ہوئی ایک مصدقہ نقل پڑھ سکے گا۔ ×