October 9, 2025 9:56 AM | CJI - Tax Tribunal

printer

بھارت کے چیف جسٹس، جسٹس بی آر گوئی نے انصاف کی فراہم کے نظام میں خاطر خواہ تعاون کرنے کا اِنکم ٹیکس اپیل ٹریبونل کی ستائش کی ہے

بھارت کے چیف جسٹس، جسٹس بی آر گوئی نے انصاف کی فراہم کے نظام میں خاطر خواہ تعاون کرنے کا اِنکم ٹیکس اپیل ٹریبونل کی ستائش کی ہے، ساتھ ہی چیف جسٹس نے ہم عصر چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ڈھانچہ جاتی اور طریقہئ کار سے متعلق بہتری پر توجہ مرکوز کرنے کی اپیل بھی کی۔ نئی دلّی میں کَل اِنکم ٹیکس اپیل ٹریبونل، رول، چیلنجوں اور مستقبل کی راہ کے موضوع پر منعقد سِمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس گوئی نے گذشتہ 5 سال کے دوران زیر التواء معاملوں کی تعداد کو 85 ہزار سے کم کرکے 24 ہزار تک لانے پر اِنکم ٹیکس اپیل ٹریبونل کی تعریف کی۔

اِس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے کہا کہ مرکزی حکومت، اِنکم ٹیکس اپیل ٹریبونل کو مستحکم کرنے کے لیے لگاتار کام کررہی ہے، تاکہ نظام انصاف کو مزید شفاف، موثر اور عوام مرکوز بنایا جاسکے۔×

سب سے زیادہ پڑھا گیا۔
سب دیکھیں arrow-right

کوئی پوسٹ نہیں ملی۔