بھارت کے چناؤ کمیشن نے بہار میں آنے والے اسمبلی انتخابات اور مختلف ریاستوں میں 8 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے مرکزی مشاہدین کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ اِن مشاہدین میں پولیس اور اخراجات سے متعلق مشاہدین شامل ہوں گے۔ مرکزی مشاہدین کے طور پر 320، IAS اور IPS افسروں سمیت کُل 470 افسروں کو تعینات کیا جائے گا۔ جن اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات ہونے والے ہیں، اُن میں جموں و کشمیر کی بڈگام اور Nagrota سِیٹ، راجستھان کی Anta سِیٹ، جھارکھنڈ کی گھاٹ سِیلا سیٹ، تلنگانہ کی Jublee Hills سیٹ، پنجاب کی تَرن تارَن سیٹ، میزورم کی Dampa سیٹ اور اوڈیشہ کی Naupada سیٹ شامل ہیں۔
Site Admin | September 28, 2025 9:44 PM
بھارت کے چناؤ کمیشن نے بہار میں آنے والے اسمبلی انتخابات اور مختلف ریاستوں میں 8 اسمبلی حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے مرکزی مشاہدین کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔